وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کےدوران کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی وفد پر واضح کیا کہ پاکستان امریکہ سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے۔ امریکہ پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کےساتھ جلد آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے، طویل مدتی شراکت داری کے لیے امریکہ کو پاکستان کے عوام کے جذبات کا خیال رکھنا ہوگا۔ امریکی وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کی شفاف تحقیقات کرکے امریکہ پاکستان کے عوام پراعتماد کو بڑھا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سول ایٹمی ٹیکنالوجی اورکولیشن سپورٹ فنڈز کی فراہمی سے پاکستان کے عوام کی نظرمیں امریکہ کا امیج بہترہو گا۔ وزیراعظم نے امریکی وفد کو بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم کرداراداکررہا ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔