ضلع کاتاباڑوکےحکام کے مطابق حادثہ بورنیو جزیرے کے قریب پیش آیا،کشتی میں پچاسی افراد سوار تھے۔ حادثےکےبعد ریسکیوٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کرچوون افراد کو زندہ بچالیا جبکہ تین بچوں سمیت اکیس افراد اپنی جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثےمیںدس افراد لاپتہ بھی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔۔واضح رہےکہ انڈونیشیا میں سترہ ہزارافراد نقل وحمل کےلیےسمندری ذرائع آمدورفت کا استعمال کرتے ہیں جو ہوائی سفرکی نسبت سستا اور باآسانی میّسر ہونےوالا ذریعہ سفرہے۔