کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روززبردست تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

Jun 07, 2011 | 15:18

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکاروبارکے آغاز سے جاری تیزی اختتام تک برقراررہی، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگیا اور بارہ ہزارتین سو پندرہ پوائنٹس پربند ہوا۔ پاکستان آئل فیلڈ، اٹک ریفائنری اور اینگرو کیمیکلز سمیت بینکس کے سکرپٹس میں نمایاں سپورٹ نےمارکیٹ میں تیزی کو برقرار رکھا، مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم دس کروڑ شیئرز رہا، حجم کے اعتبارسے ڈی جی خان سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبارکے اختتام تک تین سو انسٹھ کمپنیوں میں لین دین ہوا جن میں سے ایک سو ترپن کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ ایک سو تیرہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مندی کی لپیٹ میں رہی۔
مزیدخبریں