اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اور این سی ایچ ڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں اداروں کے 30 ہزار سے زائد ملازمین یکم جولائی سے برطرف کر دئیے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت نے 2011ءکو تعلیم کا سال قرار دیا ہے۔ دونوں اداروں میں 10 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ برطرفی کے خلاف دونوں اداروں کے ملازمین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کی بیٹی نفیسہ شاہ دونوں اداروں کی سربراہی سے الگ ہو گئی ہیں۔
برطرف
برطرف