ملک بھرميںسی اين جی ايسوسی ايشن کی جانب سے ٹيکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، عوام شديد مشکلات کا شکار.

Jun 07, 2012 | 14:11

سفیر یاؤ جنگ
لاہورميں سی اين جی اسٹيشنز تين روزہ ہفتہ واربندش کے بعد آج صبح کھلنے تھے ليکن ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے بدستوربند پڑے ہیں۔ مسلسل چار روزہ بندش کی وجہ سے شہری شديد مشکلات کا شکار ہيں ان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو ذہنی مريض بنا ديا ہے گھرجاتے ہيں تو بجلی نہيں باہر آتے ہيں تو سی اين جی نہيں ملتی جس سے کام کاج پر جانے ميں شديد دشواری کا سامناہے.اسلام آباد اور راولپنڈی ميں سی اين جی کی بندش کا آج دوسرا روز ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے مسافر شديد پريشانی کا شکار ہيں. سی اين جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے بسوں اور رکشوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں