شام کی اپوزیشن نےدعوی کیا ہے کہ حکومتی فورسز نےکارروائی کےدوران حماہ شہرمیں عورتوں اوربچوں سمیت پچانوےسےزائدافراد کوہلاک کردیا ہے۔اپوزیشن حکام کا کہنا ہےکہ ہلاکتیں ال کوبیرقصبےمیں ہوئی اورہلاک ہونیوالوں میں بیس خواتین اوربیس بچےبھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کیجانب سےجاری اعدادوشمارکےمطابق شام میں فورسزسےجھڑپوں میں دس ہزارسےزائد افراد ہلاک ہوچکےہیں۔