لاہورسمیت ملک کے اکثرشہروں میں آندھی اوربارش کے بعد گرمی بھاگ گئی اورموسم خوشگوارہوگیا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور، سیالکوٹ، راولپنڈی، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، حیدرآباد ڈویژن، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سےزیادہ بارش راولاکوٹ میں اکیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ادھرلاہورمیں تیز آندھی کےبعد بارش ہوئی جس سے گرمی کا زورٹوٹ گیا اورلاہوریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ سیالکوٹ میں بھی شام کےوقت آسمان پر اچانک گہرے بادل چھا گئے اور گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ آج ملک میں سب سے ذیادہ درجہ حرارت تربت میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن