کراچی ميں دہشت گردوں کا راج برقرار، فائرنگ کے مختلف واقعات ميں چھ افراد کو موت کی نيند سلا ديا گيا۔

لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے،مقتول کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ لياقت آباد ميں تين ہٹی کے نزدیک حنيف نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے،اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر ميں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارابو بشر ہلاک جبکہ فيروز خان زخمی ہوگيا۔ آرام باغ کے علاقے ميں تیس سالہ کامران کی لاش برآمد ہوئی ۔ منگوپير کنواری کالونی ميں فائرنگ سے 60 سالہ امام باچہ نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ عائشہ منزل کے نزدیک مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عدنان نامی شخص ہلاک ہوگیا جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن