کراچی اسٹاک مارکیٹ اتارچڑھاؤکی لپیٹ میں رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزار سات سو سترہ پوائنٹس پربند ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازمثبت ہوا لیکن ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مندی کی لپیٹ میں رہا لیکن انڈیکس نے تیرہ ہزارآٹھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکی جبکہ بینکس اورفرٹیلائزراسٹاکس میں شئیرز کی فروخت نے انڈیکس کو تیرہ ہزارسات سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گرا دیا تھا۔ کاروبار کےاختتام پر سیمنٹ سیکٹر میں ریکوری نے مارکیٹ کی مندی کوقابوکیا اورہنڈریڈ انڈیکس اٹھائیس پوائنٹس کمی کے بعد تیرہ ہزارسات سو سترہ پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجوعی کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں چار کروڑ شئیرز بڑھ کر گیارہ کروڑ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے آج سب سے زیادہ لین دین جہانگیر صدیقی کمپنی کے شئیرزمیں ہوا ہے۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس سینتیس پوائنٹ کمی کے ساتھ تین ہزارچارسوچوراسی پربند ہوا۔ مارکیٹ میں سو کمپنیوں کے پنتیس لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو پچپن حصص کا کاروبارہوا۔ نوکمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اکتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن