بین الصوبائی بوائز اینڈ گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

Jun 07, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب نے بین الصوبائی گرلز اور بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جےت لےا۔ جویریہ کرن جبکہ لڑکوں میں چاند وسیم بہترین ایتھلیٹ قرار پائے۔ چیمپئن شپ میں پنجاب نے 7گولڈ اور 8 سلور میڈلز حاصل کر کے 89پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، خیبرپی کے 38 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سندھ 34 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ انڈر 14بوائز میں پنجاب کے 6گولڈ 7سلور اور 1برانز میڈلز تھے اور مجموعی طور پر پنجاب کے پوائنٹس 89، خیبرپی کے کے 40 اور فاٹا کے 34پوائنٹس رہے۔ 100مےٹر رےس مےں فاٹا کے ہماےوں نے پہلی، پنجاب کے محمد حسنےن نے دوسری اور پنجاب کے چاند وسےم نے تےسری پوزیشن حاصل کی۔ 400مےٹر رےس مےں پنجاب کے چاند وسےم نے پہلی پوزےشن حا صل کی۔ پنجاب کے عامر عباس نے دوسری جبکہ خیبر پی کے کے محمد فےضان نے تےسری پوزےشن حاصل کی۔ 400 مےٹر رےس گرلزمےں پنجاب کی جوےرےہ کرن نے پہلی، پنجاب کی عفیرا ناز نے دوسری اور اسلام آباد کی رمشا رمضان نے تےسری پوزےشن حاصل کی۔ ڈائرےکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر محمد صالح طاہر مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جےتنے والے کھلاڑےوں مےں کےش انعامات، ٹرافےاں اور سرٹےفکےٹس تقسےم کئے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بہترین ایتھلیٹ قرار پانے والے لڑکے اور لڑکی کو پندرہ پندرہ ہزار کیش پرائزز دئیے جبکہ فاٹا کی آٹھ سالہ مسکان جنہوں نے 800 میٹر دوڈ میں حصہ لیا تھا، کو 5 ہزار روپے کیش کا خصوصی انعام دیا گیا۔

مزیدخبریں