لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق اور نوجوان کرکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔ سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کی فتح کا بڑا دارومدار اوپنر کی پرفارمنس پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازوںکے ساتھ با¶لرز کو بھی زیادہ سے زیادہ سکور بچانے ہونگے تب ہی ویسٹ انڈیز کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔ سابق بلے باز اور فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ مےں اوپنرز اور ون ڈا¶ن بلے باز پر بہت پریشر ہوگا انکی کارکردگی مڈل آرڈر بلے بازوں پر بھی اثرانداز ہو گی۔ سابق آل راونڈر منظورالٰہی نے کہا کہ وےسٹ انڈےز کے خلاف مےچ مےں قومی ٹےم کو جارحانہ حکمت عملی اپنا نا ہو گی۔ عمر اکمل نے کہا کہ 20 سے30 رنز فاضل رنز بچا کر شکست کو فتح میں بدلا جا سکتا ہے۔ فاسٹ با¶لراعزاز چیمہ نے کہا کہ کہ ویسٹ انڈین بلے بازوں پر جنید خان اور محمد عرفان کا بہت پریشر ہو گا۔