خیبر پی کے حکومت کی جانب سے طالبان کےساتھ ممکنہ مذاکراتی عمل پشاورہائی کورٹ مےں چےلنج

خیبر پی کے حکومت کی جانب سے طالبان کےساتھ ممکنہ مذاکراتی عمل پشاورہائی کورٹ مےں چےلنج

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ ممکنہ مذاکراتی عمل کوپشاورہائی کورٹ مےں چےلنج کر دیا ہے، رٹ پٹیشن میں وزیراعلی خیبر پی کے، سپیکر صوبائی اسمبلی اورمولانا سمیع الحق کوفریق بنایاگیا ہے،گزشتہ روز صحافی شاہداورکزئی نے پشاورہائیکورٹ مےں رٹ جمع کرادی ہے جس میںصوبائی حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ ممکنہ مذاکرات شروع کرنے کے عمل کوچیلنج کردیاگیا ہے۔
پٹیشن میں موقف اختیارکیاگیا ہے ملک دشمن عناصر سیکورٹی فورسز کونشانہ بنارہے ہیں یہ لوگ ملک کےلئے خطرہ بند چکے ہیں،مزید موقف اختیارکیاگیا ہے کہ امن معاہدہ اورمذاکرات آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے حکومت کو اس عمل سے روکا جائے۔
چیلنج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...