کابل، تبلیسی (اے ایف پی) افغانستان میں بیس پر خودکش حملے میں 7 جارجین فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ جارجیا کے آرمی چیف جنرل ارگلی ڈزنلیڈ نے بتایا ہلمند میں حملہ آور نے بتایا ہلمند میں حملہ آور نے فوجی اڈے پر بارودی ٹرک اڑا دیا جس پر 7 سروس مین مارے گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر جارجیا کے صدر میخائل ساکاشویلی نے ٹی وی پر خطاب کے دوران کہا ہے واقعہ افسوناک ہے۔ مارے جانیوالے ہمارے ہیرو تھے۔ میں ان فوجیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ یوں مارے جانیوالے فوجیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
افغانستان : بیس پر خودکش ٹرک حملہ‘ جارجیا کے 7 فوجی ہلاک‘ 9 زخمی
افغانستان : بیس پر خودکش ٹرک حملہ‘ جارجیا کے 7 فوجی ہلاک‘ 9 زخمی
Jun 07, 2013