لاہور(نیوز ڈیسک) چین نے ایک بار پر بھارتی فوج کی پٹرولنگ پارٹی کو کنٹرول لائن کے قریب آنے کی اجازت نہ دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لداخ سے وابستہ14ویں کار لیس سے تعلق رکھنے والی ایک بھارتی پٹرولنگ پارٹی جو معمول کے گشت پر تھی چینی فوج نے روکا اور کنٹرول لائن کے نزدیک جانے سے روک دیا۔ بھارت نے چین سے ملحقہ سرحد پر 40ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں بل کابینہ کمیٹی میں پیش کردیا گیاجس پر بحث جاری ہے اور جلد منظوری کا امکان ہے۔ اضافی فوج کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس کیاجائے گا۔ اس منصوبے پر 62 ہزار کروڑ اخراجات آئیںگے۔
بھارت چین/ سرحدی کشیدگی