ہنگو (وقت نیوز + این این آئی) پاڑہ چمکنی میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی جس میں 5 شدت پسند جاںبحق، 8 زخمی ہو گئے۔ 5 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں خیبر پی کے اسمبلی کے رکن فرید خان کے قتل کے بعد ہنگو میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور شہر میں چوتھے روز بھی کرفیو نافذ رہا ۔ سکیورٹی دستے شہر میں گشت کرتے رہے۔ سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہے، کرفیو کے باعث شہر میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کئی مکانات اور دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے، فرید خان کے قتل کا مقدمہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عتیق الرحمن کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
ہنگو / جھڑپ
ہنگو: جھڑپ، 5 شدت پسند جاںبحق، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی، کرفیو جاری
ہنگو: جھڑپ، 5 شدت پسند جاںبحق، 5 سکیورٹی اہلکار زخمی، کرفیو جاری
Jun 07, 2013