لاہور(این این آئی) عام انتخابات میں ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 245 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونیوالے سردار جمال لغاری نے گزشتہ روز اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں شہبازشریف کو ووٹ دیا۔ سابق صدر فاروق لغاری کے صاحبزادے اپنے گھر میں حادثاتی طور پر بازو میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے جس کی وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔
جمال لغاری