سیکرٹ فنڈ کیس: آڈٹ نہ کرانے والے 19محکموں کو نوٹس جاری

سیکرٹ فنڈ کیس: آڈٹ نہ کرانے والے 19محکموں کو نوٹس جاری

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سیکرٹ فنڈز سے متعلق درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے آڈٹ نہ کرانے والے 19محکموں کو نوٹس جاری کردیئے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ اس وقت 36محکمے ایسے ہیں جن کے پاس سیکرٹ فنڈز موجود ہیں۔ 19محکمے ایسے ہیں جو اپنا آڈٹ ہی نہیں کرواتے،17محکموں کے پاس ساڑھے 3ارب روپے کا سیکرٹ فنڈ پڑا ہے،عدالت نے سیکرٹ فنڈ کیس میں خواجہ حارث ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کرلیا ہے۔
سیکرٹ فنڈز کیس

ای پیپر دی نیشن