پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کا اکیلاووٹ بھی شہباز شریف کو مل گیا

پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کا اکیلاووٹ بھی شہباز شریف کو مل گیا

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کا ”اکیلا “ووٹ بھی میاں شہباز شریف کو مل گیا۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے دوران جماعت اسلامی کے واحد رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر نے جماعت کی پالیسی کے تحت وزیر اعلیٰ کیلئے میاں شہباز شریف کو ووٹ دیا اور قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میاں شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور عوامی مشکلات کا بھی خاتمہ ہو سکے گا۔
جماعت اسلامی/واحد ووٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...