اسلام آباد (محمد نواز رضا / وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے 12 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ ایوان صدر میں ساڑھے چار بجے شام تقریب ہو گی۔ صدر زرداری کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ وزارت پانی و بجلی اور پٹرولیم و قدرتی وسائل کو مدغم کر کے وزارت توانائی بنانے کا فیصلہ م¶خر کر دیا گیا ہے۔ چودھری نثار علی کو داخلہ، محمد اسحق ڈار کو خزانہ، خواجہ آصف کو پانی و بجلی، شاہد خاقان عباسی کو پٹرولیم و قدرتی وسائل، خواجہ سعد رفیق کو ریلوے، زاہد حامد کو قانون و انصاف، احسن اقبال انفارمیشن ٹیکنالوجی، پرویز رشید کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا جائے گا۔ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، پیر صدرالدین راشدی اور انوشہ رحمن کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ فی الحال دفاع اور خارجہ امور کے قلمدان وزیراعظم کے پاس رہیں گے، طارق فاطمی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون مقرر کیا جائے گا۔
کابینہ / حلف