اسلام آباد (آئی این پی) علماءکرام نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملے شرعی طور پر ناجائز ہیں، پولیو ٹیموں پر حملے اور ڈرون حملے ناقابل برداشت ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، مسلمان بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے لئے ویکسین پلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، تولیدی نظام کومتاثر کرنیوالے اجزاءویکسینز میں شامل نہیں ، شکیل آفریدی کا پولیو مہم سے کوئی تعلق نہیں ۔ جمعرات کو انسداد پولیو پر بین الاقوامی علماءکانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔ علماءکانفرنس میں مختلف ممالک کے علماءنے متفقہ فتویٰ دیا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملے شرعی لحاظ سے ناجائز ہیں ، پولیو ٹیموں پر حملے اور ڈرون حملے ناقابل برداشت ہیں ۔ پولیو ورکرز کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ہم پولیو ٹیموں پر حملے اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ علماءکرام نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بچوں کا پولیو سے بچاﺅ تمام والدین سمیت سب کی ذمہ داری ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔ علماءنے کہا کہ وفاقی سطح پر انسداد پولیو کے لئے ایڈوائزری بورڈ اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ بین الاقوامی علماءکانفرنس میں پاکستان سمیت سعودی عرب ، یمن ، مصر اور دیگر ممالک کے علماءکرام شریک تھے۔
علماءکانفرنس
پولیو ورکز پر حملے ناجائز، ڈرون کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں: علماءکانفرنس کا فتویٰ
پولیو ورکز پر حملے ناجائز، ڈرون کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں: علماءکانفرنس کا فتویٰ
Jun 07, 2013