لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی محتسب ڈاکٹر میرا فیلبوس نے کہا ہے کہ جب تک خواتین کواپنے حقوق کا علم نہیں ہوگاوہ ملکی وسماجی ترقی کے عمل میںپراعتماد ہو کر اپنا کردار ادانہیں کر سکتیں، خواتین ہراساں کئے جانے کے خلاف اپنے ادارے کے سربراہ، کمیٹی یا صوبائی محتسب کو براہ راست شکایت درج کروا سکتی ہیں، ان کی داد رسی کے لئے فوری ایکشن لیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روزمحکمہ ترقی خواتین پنجاب اور آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا ) کے زیر اہتمام صنفی امتیاز کے خاتمے کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔