واقعہ معراج عظیم معجزہ ہے، نوشابہ ضیائ، سمیحہ راحیل

Jun 07, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) معراج النبیﷺکو مذہبی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کیلئے گزشتہ روز خواتین نے گھروں پر خصوصی اہتمام کیا۔ اجتماعی عبادات صلوة التسبیح، نوافل کی ادائیگی کے علاوہ بعض نے روزہ رکھا اور خصوصی پکوان نان حلوہ ، مٹھائیاں، بریانی، کھیر اور شیرخرمہ غرباءومساکین میں تقسیم کرتی رہیں۔ اس موقع پر نوائے وقت سے گفتگو میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر نوشابہ ضیا نے کہا کہ اس رات اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے نبی کریم ﷺکو وہ عروج بخشا جو کسی اور پیغمبر کے حصے میں نہیں آیا۔ جماعت اسلامی کی عافیہ سرور اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ نبی کریمﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے، واقعہ معراج عظیم معجزہ ہے، خواتین بچوں کو اس معجزے سمیت نبی کریم ﷺکی زندگی کے تمام واقعات اور تعلیمات کی تفصیل سے ضرور آگاہ کریں۔ 

مزیدخبریں