سول جج عماد الدین کے والد کے اغواء کا ڈرامہ فلاپ، انٹی کرپشن پولیس نے پرانے مقدمہ میں گرفتار کیا، اہلخانہ نے اغواء کا شبہ ظاہر کیا تھا

Jun 07, 2014

واربرٹن (نامہ نگار) سول جج لاہور عمادالدین کے والد چوہدری نوشیر علی کے اغوا کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا، انٹی کرپشن پولیس نے پرانے مقدمہ میں گرفتار کر لیا، بتایا گیا ہے کہ سول جج کے والد چوہدری نوشیر علی سابقہ نائب تحصیلدار عرصہ قبل ریٹائر ہو گئے تھے، اور واربرٹن کے محلہ عید گاہ کے رہائشی ہیں،  گزشتہ روز دوپہر ایک کار نمبرFDA-6120 میں سوار تین افراد نے انکی رہائش گاہ کے قریب سے پکڑ کر کار میں سوار کیا اور ساتھ  لے گئے، اہل خانہ نے اغوا کا شبہ ظاہر کیا اور پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر ضلع بھر کی پولیس حرکت میں آگئی چند گھنٹے بعد معلوم ہوا کہ تھانہ انٹی کرپشن پولیس  کچھ عرصہ قبل انکے خلاف درج ہو نے والے مقدمہ میں گرفتار کر کے شیخوپورہ  لے گئی ہے اور حوالات میں بند کر دیا ہے، جس پر علاقہ کی پولیس نے بھی سکھ کا سانس لیا ۔

مزیدخبریں