شیخوپورہ+ فیصل آباد+ عارفوالہ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) شیخوپورہ، فیصل آباد میں 2 خواتین فیصل آباد میں 7 سالہ بچے عارفوالا میں مڈوائف کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شیخوپورہ میں تھانہ صدر فاروق آباد کے گائوں میلیاں میں ایک خاتون (س) کو گھر میں اکیلا پا کر ایک شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر پولیس نے اس کے خاوند کی رپورٹ پر ملزم مزمل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 146گ۔ب کے علی اصغر کی اہلیہ (ک) کو ملزمان زوار حسین وغیرہ چھ افراد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ چک نمبر 547 گ۔ ب کے عبدالجبار نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اس کا سات سالہ بھتیجا گھریلو سودا سلف لینے بازار جا رہا تھا ملزم عامر اسے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ بیٹھک میں لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع کلری میں گزشتہ روز ملزم محسن حیدر نے عثمان نامی لڑکے کو ورغلا کر گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کے خلاف تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عارف والا میں بگڑے رئیس زادوں نے زچگی کا بہانہ بنا کر مڈوائف کی عزت لوٹ لی، اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ نواحی گائوں 52/EBکے اطہر فرید، محمد یوسف نے قبولہ کی مڈوائف کلثوم بی بی کو بچے کی پیدائش کے لئے 52/EB میں لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپوٹ طلب کر کے ملزمان کو 24گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ خانیوال سے اے پی پی کے مطابق خانیوال میںپہلی جماعت کے 8سالہ طالب علم کو کاپی چوری کا الزام لگاکر مبینہ طور پر گائوں کے تین اوباشوں نے سکول میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بجلی کا کر نٹ لگا کر قتل کر دیا۔ خانیوال کے نواحی علاقہ بستی جمیس آباد کا عدیل احمد جو اسی گائوں کے غزالی ٹرسٹ سکول میں پہلی جماعت میں پڑھتا تھا کو گائوں کے ملزمان عمار، انعام اور ذیشان نے کاپی چوری کا الزام لگا کر اسے چھٹی کے بعد بہانے سے سکول بلوایا اور اسے ایک کمرے میں لے جاکر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بجلی کا کر نٹ لگا کر اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر کبیروالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔