ملتان (این این آئی) مظفرگڑھ میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے چار افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے چار افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس نے ابھی تک حادثے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
مظفرگڑھ: بس اور ٹرالر میں تصادم 6 افراد جاں بحق، 25زخمی
Jun 07, 2014