کھلے گٹر میں پہیہ پھنسے سے ٹرک الٹ گیا ڈرائیور کا بیٹا نیچے دب کر جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) رنگ محل کے علاقہ میںکھلے مین ہول میں پہیہ آنے سے ٹرک الٹ گیا جس سے ٹرک ڈرائیورکا  16سالہ بیٹا اسکے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے ٹرک ہٹا کر نعش باہر نکالی۔ راولپنڈی کے ٹرک ڈرائیور محمد علی کا 16 سالہ بیٹا فہد نویں کلاس میں پڑھتا تھا۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث وہاپنے والد کے ساتھ ٹرک پر کام کرنے لگا۔ گزشتہ روز رنگ محل کے علاقہ پاپڑ منڈی گندا نالہ کے قریب فہد ٹرک کے پیچھے کھڑا ہو کر اسے بیک کرا رہا تھا کہ اچانک ٹرک کا پچھلا پہیہ مین ہول کھلا ہونے کے باعث اس میں پھنس گیا اور ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں فہد ٹرک تلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن