بنوں، میرانشاہ میں پولیو کے 4 نئے کیسز، پیرمحل میں وائرس کا خدشہ

Jun 07, 2014

اسلام آباد + پیر محل (ثناء نیوز+ نامہ نگار) ملک میں پولیو کے مزید چار نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 74 ہو گئی۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں پولیو کے مزید 4نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جن میں سے 2کا تعلق شمالی وزیرستان جبکہ 2کا بنوں سے ہے۔ میران شاہ کی 22ماہ کی لائبہ، 23ماہ کا الیاس جبکہ بنوں کی ساڑھے تین سالہ مدینہ اور ڈیڑھ سالہ حلیمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے سامنے آنیوالے 74پولیو کیسز میں سے 57کا تعلق فاٹا، 11خیبر پی کے جبکہ 6کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں بھی پہلے پولیو کیس ہونے کا خدشہ ہے۔ پیر محل میں 9سالہ بچے عون میں پولیو وائرس کے امکان کے باعث نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں