گوانتانامو سے رہا ہونیوالے 5 طالبان رہنما قطر میں پرامن رہیں گے: امریکہ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ خلیج گوانتانامو سے رہائی پانے والے پانچ طالبان رہنماؤں کے پرامن رہنے کی ضمانت قطر نے فراہم کردی ہے۔ شیخ خالد محمد سمیت تیس ملزمان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے میڈیا نمائندگان کو بتایاکہ خلیج گوانتانامو سے حال ہی میں رہائی پانے والے طالبان رہنما کم از کم ایک سال تک قطر سے باہر سفر نہیں کریں گے اور ان کے پرامن رہنے کی قطر نے ضمانت فراہم کردی ہے۔ایک سوال پر میری ہیرف نے کہاکہ خلیج گوانتانامو میں قید القاعدہ رہنما خالد شیخ محمد سمیت القاعدہ اور طالبان کے تیس ارکان کے خلاف مقدمہ چلایاجائے گا۔ اور انہیں قرار واقعی سزا ضرور دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن