لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام (آج) ہفتہ کو سیالکوٹ میں جلسہ عام منعقد ہو گا جس سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان اور عمر ڈار سمیت دیگر لیڈر خطاب کریں گے۔ جلسہ میں شرکت کیلئے قذافی سٹیڈیم سے صدر پنجاب اعجاز چودھری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یامین راشد، صدر ضلع لاہور عبدالعلیم خان کی قیادت میں قافلہ جائے گا۔ اعجاز چودھری اور عبدالعلیم خان نے نوائے وقت کو بتایا لاہور سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان جا رہے ہیں جبکہ مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سمبڑیال سے بھی قافلے سیالکوٹ جائیں گے۔