دبئی(این این آئی) آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے انٹرنیشنل میچزکے دوران بائونڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش کردی۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین انیل کمبلے کی سربراہی میں بنگلورمیں منعقد ہوا جس میں کھیل سے متعلق کئی معاملات زیربحث آئے۔ کمیٹی نے میچزکے دوران بائونڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش کردی۔ کمیٹی نے کھلاڑیوں کے خراب رویے کی رپورٹ کرنے پرامپائرزکی حوصلہ افزائی کی اورانہیں سختی برقراررکھنے کوکہا۔ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ نان اسٹرائیکراینڈ کے رن آئوٹ میں بیٹسمین کووارننگ دینے کی ضرورت نہیں، نہ ہی امپائرکوکپتان سے پوچھنا چاہیے۔ امپائرزکومشکوک بالنگ ایکشن پرنظررکھنے کی ہدایت کی گئی۔ امپائرنگ کے فیصلوں میں بہتری کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اوراس میں بہتری پربھی اتفاق کیا گیا۔ کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کومنظوری کیلئے جون میں چیف ایگزیکٹوکمیٹی کے سامنے پیش کیا جائیگا۔
آئی سی سی کی انٹرنیشنل میچزمیں بائونڈریزمختصرکرنے پرپابندی کی سفارش
Jun 07, 2014