ڈاکٹر مہر محمد نسیم انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج تانی چک میں ادا کی جائیگی

Jun 07, 2014

مانانوالہ (نامہ نگار) سابق چیئرمین یونین کونسل لاگر اور معروف معالج ڈاکٹر مہر محمد نسیم آف تانی چک انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ مرحوم ڈاکٹر جاوید اقبال اور میلاد کمیٹی تانی چک کے صدر سماجی کارکن ڈاکٹر محمد ساجد نسیم کے والد تھے۔ دریں اثناء شاہ نواز تارڑ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں