دیپالپور: نہر میں شگاف سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب، لاکھوں کی فصلیں تباہ

دیپالپور(نامہ نگار) بیل سنگھ کے قریب نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی جبکہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، محکمہ انہار کا عملہ بے خبر رہا، اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرتے رہے، عوام نے ایکسیئن خانواں ڈویژن اور محکمہ انہار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ پاکپتن روڈ بند کرکے افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ شب بیل سنگھ کے قریب نہر پروین آباد میں بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ نہری پانی سے درجنوں دیہاتوں کی جانب جانے والی سڑک پر بھی پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کا شہر سے رابطہ کٹ گیا۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متعدد بار نہر کے کمزور پشتوں کے حوالے سے ایکسیئن خانواں ڈویژن چوہدری شفیق، ایس ڈی او خالد جاوید اور سب انجینئر زاہد شفیق کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن مذکورہ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس کے باعث کسانوں کو لاکھوں کی کھڑی تیار فصلوں کا نقصان اٹھا نا پڑا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...