نندی پور پاور پراجیکٹ کا افتتاح قابل ستائش ہے : گوجرانوالہ چیمبر

Jun 07, 2014

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین ،سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ میں 100میگا واٹ کا افتتاح قابل ستائش ہے ۔جس سے گوجرانوالہ کی انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا تھا ۔حکومت وقت نے بروقت اور درست فیصلے کرتے ہوئے توانائی کے خاتمے کیلئے جو پراجیکٹ شروع کئے ہیں یقینا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح نندی پور پاور پراجیکٹ 7ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا اس طرح باقی پراجیکٹ کو بھی بلاتاخیر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔نیزکالاباغ ڈیم،بھاشا،گومل ،دھاسو،بھونجی و دیگر چھوٹے بڑے ڈیموں کے منصوبہ جات کو جلد از جلد عملی شکل دینے کی بھی اشد ضرورت ہے۔تاکہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل طو رپر خاتمہ ہو انڈسٹری چلے لوگوں کو روزگار کے نئے نئے مواقع ملیں اور لوگ خوشحال ہوں ۔انڈسٹری کی بدولت زیادہ سے زیادہ پیداوار کر کے ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جائے ۔

مزیدخبریں