کراچی(مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈ الر میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ اوریورو میں جاری اضافے کے باعث ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر 99.85روپے مستحکم رہی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت خرید99.70 روپے پربرقرار اورقیمت فروخت 99.90روپے سے کم ہوکر99.85 روپے پربند رہی اس طرح ڈالرکی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ اس کے علاوہ برطانوی پائونڈ اور یورو کی قیمتوں میں بالترتیب 75پیسے اور 55 پیسے کااضافہ رہا۔ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 166.75روپے سے بڑھ کر 167.50 روپے اورقیمت فروخت 167.00 روپے سے بڑھ کر 167.75 روپے کی بلند سطح پر رہی۔ یورو کی قیمت خرید135.25روپے سے بڑھ کر135.80 روپے اورقیمت فروخت135.50روپے سے بڑھ کر 136.05 روپے کی بلند سطح پر رہی جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام قریب پر بھی ڈالر اور دیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر کمی جاری رہی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالر کی قیمت 99.85روپے پر مستحکم
Jun 07, 2014