لاہور(نمائندہ سپورٹس+خبر نگار) ا کمشنر سکول کرکٹ کپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ۔ شوئے فات کا 15.1 اوورز میں 75رنز کا ہدف سکول ٹاؤن شپ نے ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ لاہور سکول سسٹم نے گورنمنٹ ہائی سکول گلبرگ سے 53 رنز کی برتری کے بل بوتے پر میچ چھین لیا اور فتح اپنے نام کر لی۔شیپس لکاس نے کپس کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ میجی ایجوکیٹرز نے گولڈن پرل لرننگ الائنس کو ہرا دیا۔ لرننگ الائنس کے 127 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 14.1 اوورز میں ایجوکیٹرز نے ہدف حاصل کیا۔