مکرمی! گذارش ہے کہ صفاں والے چوک سے لے کر عابد مارکیٹ تک پیدل چلنے والوں کے راستے میں تجاوزات لگا کر راستہ بند کیا ہوا ہے۔ پیدل چلنے والے لوگ سکول و کالج سے طلبات کو لے کر سڑک پر چلنے ہوئے مجبور نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی سننے والا کوئی نہیں ۔ تجاوزات کرنے والے والے سب بڑے آفیسروں کو پیسے دیتے ہیں۔ ہماری کون سنے گا کون پیدل چلنے والوں کو پیدل چلنے کے لئے فٹ پاتھ مہیا کرے گا۔ کوئی آفیسر تو ہوگا جو اللہ پاک کے ڈر سے اس کام کو پورا کرے۔ ( طلعت حیدر ٹمپل روڈ لاہور 0322-8040737)