بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا ، بلاول بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ہفتہ کو بلاول ہاؤس میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیںکیونکہ تعلیم ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور فنی علوم حاصل کریں تاکہ باعزت طریقے سے روزگار حاصل کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نوجوانوں کے مسائل سے آگا ہ ہے اور ان کے حل کیلئے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے مربو ط پالیسی کا تعین کریں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا۔پیپلزپارٹی کے نوجوان کارکنان خصوصاً خواتین بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔بلدیاتی انتخابات میں پنجاب اور سندھ میں نوجوان امیدواروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ نوجوان پیپلزپارٹی کا ہراول دستہ ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوان نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں پر بھی توجہ دے اور مثبت سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔اس موقع پر پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے واضح کیا کہ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تمام ونگز کو مزید فعال کیا جائے گا اور نوجوان قیادت کو آگے لایا جائے گا۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...