کشمیری مہاجرین کے مسائل، فضل الرحمن کا پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے، کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان

اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے مہاجرین جموں و کشمیر 1989ء کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں کردار اداکرنے اور قومی کشمیر کمیٹی کا فوری اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ مہاجرین ہمارے جسم وجان کاحصہ ہیں، کشمیریوں سے زیادہ مظلوم قوم دنیا میں کوئی نہیں۔ مہاجرین کیلئے گزارہ الائونس ودیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ ریفیوجی ویلفیئر آرگنائزیشن جموں وکشمیر کے نمائندہ وفد سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کہاکہ مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر کو اپنے ہمراہ لیکر نوازشریف سے بات کرونگا۔ مہاجرین تحریک آزادی اور پاکستان سے محبت کی خاطر ہجرت پر مجبور ہوئے مگر افسوس کہ ہم ان کی قدر نہیں کرسکے، 125 خاندانوں کا واپس جانا اذیتناک ہے کہ وہ پھر غلامی میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا نوازشریف صرف وزیراعظم ہی نہیں میرے قریبی دوست ہیں، وہ میری بات کو نہیں ٹھکراتے۔ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس میں مہاجرین کے گزارہ الائونس میں اضافے کیلئے اپنا کرداراداکرونگا۔ انہوں نے کہاکہ 67 سالوں سے ہم دنیا کو تحریک آزادی کے بارے میں بریف کر رہے ہیں اگر مہاجرین کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر یہ محض دھوکہ کہلائے گا۔ بھارت خطہ میں دہشت گردی کرواکر پاکستان کوکمزور کرنا چاہتا ہے۔ اسکی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...