گوانتاناموبے کے سابق تیونسی قیدی نے یورا گوئے کی خاتون سے شادی کرلی

Jun 07, 2015

مونس ویٹریو(رائٹرز) گوانتاناموبے سے رہا ہونے والے 6قیدیوں میں سے تیونس کے 50سالہ عبدل بنی عیسی نے یورا گوئے کی 24سالہ ایک بچے کی ماں روما بلانسوسے شادی کرلی۔ روما نے کہا عیسی مخلس اور حساس طبیعت کا مالک ہے اس نے میرے 5سالہ بچے سے جو حسن سلوک کیا اس نے میرا دل جیت لیا ہے، عیسی تیونس کا رہائشی ہے، ادھر امریکی وزیر دفاع اشئین کارٹر نے کہا وائٹ ہائوس سے مل کر ایک تجویز پر کام کررہے ہیں جس میں کانگریس سے گوانتاناموبے سے حراستی مرکز بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا میرے خیال میں یہ خوش آئند اقدام ہے۔

مزیدخبریں