حامد زمان کا حلقہ، 118 پولنگ سٹیشنز پر فارم 15 اور 112 سے فارم 14 غائب

لاہور (این این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کی پری سکین رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے مطابق 118 پولنگ سٹیشنز پر فارم 15 اور 112 پولنگ سٹیشنز کے ریکارڈ میں فارم 14 موجود ہی نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 118 کا ریکارڈ 261 پولنگ سٹیشنوں پر مشتمل ہے، نادرا انسپیکشن کیلئے 635 بیگز میں سے 556 بیگز اسلام آباد بھجوائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25605 کائونٹر فائلز غائب ہیں، شناختی کارڈ نمبرز کے بغیر کائونٹر فائلز کی تعداد 1013 ہے۔ پری سکین رپورٹ 10جون کو الیکشن ٹربیونل لاہور میں جمع کرا دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...