نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابقہ بھارتی فوجی افسروں کی تنظیم انڈین ایکس سروس مین موومنٹ کے نئی دہلی میں وزیر دفاع منوہر پریکر کے ساتھ اپنے مطالبات منوانے کیلئے ہونیوالے مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد تنظیم نے 14جون کو حسب پروگرام نئی دہلی جنتر منتر پر سابقہ فوجیوں کا بہت بڑا مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انڈین ایکس سروس مین موومنٹ کے چیئرمین میجر جنرل ’ر‘ بستیر سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے بھی مذاکرات میں ہماری معاونت کی مگر انہوں نے ’’اوروپ‘‘ فارمولے پر عملدرآمد کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا ’’ون رینک ون پنشن‘‘ نامی فارمولا وزیراعظم موہن سنگھ کی کانگریسی حکومت کے دور میں طے پایا تھا جس کے تحت ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسروں، جوانوں اور فوجیوں کی بیوائوں کیلئے مساویانہ مراعات اور پنشن ادا کرنے کی بات کہی گئی تھی مگر 2 سال سے سابقہ فوجی احتجاج کر رہے ہیں مگر فارمولے پر عمل نہیں ہو رہا۔