لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین قمرالزماں بابر نے کالا باغ ڈیم بناﺅ، ملک بچاﺅ سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے کالاباغ ڈیم ناگزیر ہے۔ اس قومی منصوبے کی مخالفت ملک دوستی نہیں ہے۔ صرف سیاست چمکانے کیلئے قومی مفاد داﺅ پر نہیں لگانا چاہئے۔ آغا شوکت، چودھری احمد عبید، لئیق احمد، مکرم شاہ نقوی، ارشاد عالم شاد، چودھری سلیم نے کہا کہ جس طرح تمام سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری منصوبے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا ہے اس طرح کالا باغ ڈیم اے پی سی بلا کر خدشات دور کئے جائیں۔ سیمینار میں اعجاز احمد، خالد محمود، سید مبین شاہ، وقار احمد امیر علی زیدی، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی بعدازاں ڈیم کی تعمیر کی ہمایت کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔
کالا باغ ڈیم بناﺅ ملک بچاﺅ، قومی امن کمیٹی کا سیمینار‘ ریلی
Jun 07, 2015