پورٹ لوئس (آن لائن) معروف سائنسدان ڈاکٹر امینہ گوریب فاکم نے ماریشس کی صدر کا حلف اْٹھالیا۔ امینہ بحرِہند کے اس جزیرے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔امینہ گوریب فاکم نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے بعد کہا ’’میرا عزم ہے کہ میں ماریشین قوم کو ایک پرچم تلے اکٹھا کروں۔‘‘ یہ تقریب دارالحکومت پورٹ لوئس کے باہر ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔وہ اپنی اس تقرری کو اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔ ’’جنہوں نے اس وقت اپنی بیٹی کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا عزم کیا تھا۔