ضرب عضب کامقصد پاکستان میں امن اوراستحکام لانا ہے, قوم کی حمایت سےآپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف

Jun 07, 2015 | 20:33

خصوصی نامہ نگار

آئی ایس پی آر کے مطابق کولمبومیں آرمی چیف کی ملاقاتیں تعمیری رہیں۔ پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان دفاعی تعاون کےفروغ پربات چیت ہوئی،آرمی چیف کے دورے سے پاک سری لنکا عسکری تعلقات مستحکم ہوئے،آرمی چیف کوپاکستان سے تریبت حاصل کرنے والےسری لنکن فوجی افسروں نےاستقبالیہ دیا۔ آرمی چیف نےکوئٹہ ملٹری اکیڈمی سےتربیت یافتہ سری لنکن فوجی افسروں سےبھی خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہا کہ سری لنکا نے دہشت گردی کےخلاف بڑی جنگ لڑی ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سری لنکن فوج کی قربانیاں اورعزم قابل ستائش ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی اوراستحکام کے سفر میں اپنے سری لنکن بھائیوں کے ہم قدم ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے دہشتگردی کےخلاف میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب قوم کی حمایت سے جاری ہے ،پاکستان میں امن کی بحالی اوراستحکام تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں