لاہور (آن لائن) پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت لانڈھی جیل سے رہا کئے جانیوالے 18بھارتی باشندے گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے جہاں واہگہ بارڈر پر ان کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ان قیدیوں کے لاہور میں کھانے پینے کا اہتمام ایدھی فائونڈیشن کی طرف سے کیا گیا۔ بھارتی قیدیوں نے رہائی کے موقع پر زبردست خوشی کا اظہار کیا۔
لانڈھی جیل سے رہا 18 بھارتی باشندے لاہور پہنچ گئے‘ واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے
Jun 07, 2016