اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت دفاع کی درخواست پر سینٹ کی دفاع اور خارجہ امور سے متعلق مجالس قائمہ کا پیر کو طلب کیا گیا مشترکہ اجلاس ملتوی ہوگیا ۔ پاکستانی حدود میں حالیہ امریکی ڈرون حملے اور ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لیے سبسڈی دینے سے امریکی انکار کے معاملات کا جائزہ لیا جا نا تھا۔ کمیٹی ذرائع مطابق اس بارے متعلقہ وزارت کی مشاورت سے اجلاس کا نیا شیڈول جلدجاری کردیا جائے گا ۔ کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ پہلا موقع ہے کہ جب امریکہ سے متعلق ان اہم معاملات پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا یہ اجلاس چیئرمین سینٹ کی رولنگ پر طلب کیاگیا ہے۔ وزارت دفاع اور وزرات خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام کو مجالس قائمہ کے مشترکہ اجلاس میں ان معاملات پر بریفنگ دیں گے۔
ڈرون حملوں سمیت دیگر اہم امورپر طلب سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس ملتوی
Jun 07, 2016