اقوام متحدہ (رائٹرز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے بلیک لسٹ سے سعودی سربراہی میں اتحاد کا نام ہٹا دیا ہے۔ اس لسٹ کا اقوام متحدہ اور بچوں کی اموات پر اتحاد مشترکہ جائزہ لیں گے۔ اقوام متحدہ کی جمعرات کو جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مرنیوالے بچوں میں سے 60 فیصد کا ذمہ دار سعودی اتحاد ہے۔ گزشتہ برس یمن میں 510 بچے جاںبحق667 زخمی ہوئے۔