چیف جسٹس نے کوئٹہ کے سینڈیمن ہسپتال کی خراب حالت کا نوٹس لے لیا 3 رکنی بنچ آج سماعت کریگا

Jun 07, 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کوئٹہ کے سینڈیمن ہسپتال کی ناگفتہ بہ صورتحال اور سہولیات کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور صوبائی سیکرٹری وزارت صحت کو طلب کر لیا۔ از خود نوٹس کی سماعت آج چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ کرے گا۔
ازخود نوٹس

مزیدخبریں