وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر کیلئے 50 ارب روپے سے پانچ سالہ میگا پراجیکٹس کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اور وزیر اطلاعات و نشریات نے آزاد کشمیر کیلئے آئندہ 5 برسوں کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے 50 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ آئندہ عام انتخابات میں برسراقتدار آنے کے بعد ان منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، ہر سال 10 ارب روپے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، میرپور مظفر آباد ایکسپریس وے، لیپہ ٹنل، تمام اضلاع میں ہسپتال اور ٹراما سنٹر،5 ایئرایمبولینسز، میرپور کو گیس کی فراہمی اور عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے میگاپراجیکٹس میں شامل ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب کہوٹہ آزاد پتن روڈ کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع کر چکے ہیں، پیر کو وفاقی وزراء برجیس طاہر اور سینیٹر پرویز رشید نے ان میگاپراجیکٹس کا اعلان کشمیر ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی اور (ن) لیگ آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالخالق وصی بھی موجود تھے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں پچاس ارب روپے آزاد کشمیر کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے مختص کئے جائیں گے، ہر سال 10 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، میرپور مظفر آباد ایکسپریس کو مکمل کیا جائے،2016-17لیپہ ٹنل پر کام کا آغاز ہو گا، تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو جدید بنانے کیلئے نئے ٹراما سینٹر بنائے جائیں گے، آزاد کشمیر کیلئے 5 ایئر ایمبولینس فراہم کی جائیں گی، میرپور اور ملحقہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے،3کیوبک فٹ گیس سسٹم میں لائی جائے گی، میرپور شہر میں گیس کا ذخیرہ کھولنے کا اعلان کیا جاتا ہے، وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے، ضلع سندھنوئی میں ایک یونیورسٹی اور بھمبر میں زرعی یونیورسٹی کا اعلان کیا جانا ہے، عباس انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں ہسپتال مکمل کئے جائیں گے، آزاد کشمیر میں پارٹی نے منشور کا اعلان کیا ہے، اس پر عملدرآمد کریں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ میگا پراجیکٹس وفاقی حکومت مکمل کرے گی جبکہ (ن) لیگ آزاد کشمیر برسراقتدار آ کر جو حکومت قائم کرے گی منشور پر وہ حکومت عملدرآمد کرے گی۔ برجیس طاہر نے کہا کہ ستمبر میں آزاد کشمیر میں تھری جی فور جی سروس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیر سے خصوصی محبت رکھتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر کشمیر میں حکومت نہ ہونے کے باوجود گزشتہ عرصے میں 35 ارب روپے کے منصوبے دیئے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ ہمیں داد ملنی چاہیے کہ ہم نے پانچ سال آزاد حکومت کو برداشت کیا اور عدم اعتماد راستہ اختیار نہیں کیا بلکہ ووٹ کی طاقت سے عوام کو انہیں گھر بھجوانے کا موقع دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...