فیشن انڈسٹری میں نام کمانا مقصد، ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے : حمیرا قریشی

Jun 07, 2016

لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں نام کمانااور ماڈلنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ قندیل بلوچ جیسی بے ہودہ اور بے شرم لڑکیوں نے ہمارا امیج خراب کیا ہے۔پاکستان کی ماڈلز اور ڈریس ڈیزائنر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں ۔میری تمام توجہ ہمیشہ منفرد اور معیاری کام کرنے پر ہوتی ہے ۔میری انڈسٹری میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔میں ہمیشہ اپنی سینئرز کی عزت کرتی ہوں۔ مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی۔ حمیرا قریشی نے کہا ہے قندیل بلوچ صرف سوشل میڈیا کی حد تک محدود ہے اس نے کسی فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کیا اور ماڈلنگ میں بھی ناکام رہی ہے۔

مزیدخبریں